17 اکتوبر 2014 - 15:15
ایران اور روس کے ایٹمی تعاون میں کسی طرح کا خطرہ نہیں

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس عالمی قوانین کے تحت ایران کے ساتھ پرامن ایٹمی تعاون میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں دیکھتا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سرگئي ریابکوف نے ویانا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ روس اور ایران کے درمیان اس وقت مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے اور آئندہ بھی ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعاون بین الاقوامی کنونشنوں ، بالخصوص این پی ٹی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے دائرے میں ہے۔ ریابکوف نے کہا کہ روس کے دوست ملکوں کے اعتراف کے مطابق ایران اور روس کا ایٹمی تعاون باہمی مفادات کے مطابق انجام پارہا ہے اور اس میں کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہاکہ ماسکو پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے مذاکرات کو کامیاب بنانے کی ہرممکن کوشش کرے گی اور مستقبل میں بھی اسی روش پر قائم رہنے کا عزم رکھتا ہے۔

.......

/169